counter easy hit

تین تین باریاں لینے کے باوجود اقتدار میں آکر عوام کو مایوس کرنے والوں سے پی ٹی آئی حکومت بدرجہا بہتر ہے۔ چوہدری سلیم بوڑا

تین تین باریاں لینے کے باوجود اقتدار میں آکر عوام کو مایوس کرنے والوں سے پی ٹی آئی حکومت بدرجہا بہتر ہے۔ چوہدری سلیم بوڑا

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ تمام تر خامیوں کے باوجود حکومت نے تین تین بار اقتدار میں آکر ہر دفعہ عوام کو مایوس کرنے والوں کی نسبت بہتر گورننس سسٹم رائج کردیا ہے۔

اندھوں کے سوا سب جانتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ  تحریک انصاف حکومت انھیں پھر مادر پدر آزاد چھوڑ دے۔ تجربے کی بات کرنے والوں نے پچھلے پانچ سال مزدوروں کا بھرکس نکالا اور پانچ بجٹوں میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 10 سے 15 بوری آٹا کے برابر رکھی۔ ابھی انہیں صرف تین ماہ ہوئے ہیں۔حکومت کو ابھی مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی سمت کا تعین کرسکے

chaudhry saleem bora, senior, leader,PTI, FRANCE, SAYS, ABOUT, OPPOSITION, REPEATED, GOVTS