counter easy hit

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Chairman NAB orders Investigation of corruption in Pakistan Sports Boardنیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔ اعلامیئے کے مطابق چئیرمین نیب نے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ پلاٹوں کے نام پر عوام کی جمع پونجی لوٹنے میں معاون اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 3 ماہ میں 15 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کروڑوں روپے لے کر عوام کو واپس دلوائے ہیں۔