counter easy hit

اقوام متحدہ کی رپورٹ امید افزا مگر سفارشات پر عملدرآمد کروانے کیلئے کشمیری کمیونٹی کو مظاہروں میں تیزی لانی ہوگی، چوہدری ذوالفقار نگیال

اقوام متحدہ کی رپورٹ امید افزا مگر سفارشات پر عملدرآمد کروانے کیلئے کشمیری کمیونٹی کو مظاہروں میں تیزی لانی ہوگی، چوہدری ذوالفقار نگیال

پیرس (یس اردو ڈاٹ کام رپورٹ) متحرک کشمیری راہنما اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار نگیال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سامنے لانے سے متعلق رپورٹ قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ نے اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کر کے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ مگر اب کشمیری کمیونٹی کو متحد ہوکر اس رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مظاہروں میں تیزی لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پیرس اوریورپ بھر میں مظاہروں کو عملی شکل دیں فوری طور پر ان سفارشات کے حق اور ان پر عملدرآمد کامطالبہ کریں تاکہ کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع ہواور ان کے مصائب وآلام میں کمی واقع ہو۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی ادارے کے انسانی حقوق کمیشن کی پورٹ میں پیش کی جانے والی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے فوری کارروائی کریں۔

کشمیری کمیونٹی  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی طرف سے ایک طویل عرصے کے بعد پیش کی جانے والی رپورٹ کا خیر مقدم کر تی ہے اور وہ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل پر زور دیتے ہیں کہ وہ رپورٹ میں پیش کی جانے والی سفارشات پر عملد ر آمدکے لیے فوری اقدامات کریں۔

Ch zulfiqar nagial, kashmiri, leader, France