counter easy hit

بدہضمی کے ٹوٹکے

اخروٹ کھانے سے بدہضمی ہوجائے تو انار کھانے سے دور ہوجاتی ہے۔
آم کھانے سے بدہضمی ہوجائے تو دودھ یا لسی پی جائے۔
اروی کی بدہضمی کھٹائی یا دارچینی سے دور کریں۔
ارہر کی دال کھا کے بدہضمی ہو تو گھی یا کھٹائی استعمال کریں۔
آلو کی بدہضمی دور کرنے کے لئے گرم مسالہ یا سوڈا استعمال کریں۔
بیسن کھانے کی بدہضمی اجوائن یا اناردانہ سے دور ہوگی۔
پالک کی بدہضمی سونٹھ سے دور ہوگی۔
بینگن کی بدہضمی سرکہ یا گھی سے دور ہوجاتی ہے۔
بھینس کے دودھ سے بدہضمی ہو تو نمک استعمال کریں۔
ساگ کی بدہضمی کھٹائی سے دور ہوجاتی ہے۔
چاول کھا کے بدہضمی ہو تو نمک اور کالی مرچ چاٹ لیں۔
گوبھی کی بدہضمی دور کرنے کے لئے ادرک اور گرم مسالہ استعمال کریں۔
گوشت کی بدہضمی گڑ سے دور ہوجاتی ہے۔
گیہوں کھانے سے بدہضمی ہو تو سرکہ، نمک یا سوڈا استعمال کریں۔
مچھلی کھانے سے بدہضمی ہو تو آم کا رس، اجوائن یا شہد استعمال کریں۔