counter easy hit

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

Birth of 6 childrens at time of women in Saudi Arabiaغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں سمیت تمام بچے بھی خیریت سے ہیں۔ آپریشن کی نگرانی کرنے والے سرجن ڈاکٹر اسامہ التویجری نے بتایا کہ خاتون کی حالت انتہائی نازک تھی اس لئے میڈیکل ٹیم کے مشورے کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا جب کہ  اس حساس آپریشن میں ہمیں 60 ڈاکٹروں کا تعاون حاصل کرنا پڑا تاہم اب بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔