counter easy hit

پاکستان کا فرانس کے شہر لیوں میں تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ میں بھرپور شرکت

 World Cultural Festival at Lyon

World Cultural Festival at Lyon

لیوں کے نائب میئر اور سفیر پاکستان معین الحق نے اب تک کے سب سے بڑے پاکستان کے سٹال کا افتتاح آج لیوں میں کیا۔ یہ میلہ ننیا بھر سے آئے ہوئے ممالک لیوں جو کہ فرانس کا دوسرا بڑا شہر ہے میں ہر سال لگاتے ہیں جس کا نام بین الاقوامی کثیر الاثقافتی میلہ ہے۔ اس میلے کا اہتمام ٹاؤن حال،لیوں نے کیا تھا۔

اس عالمی ثقافتی میلہ میں پاکستان کے سٹال کو تخلیقی اور خوش اسلوبی سے سجایا گیا جس سے پاکستان کی ثقافت کی ترجمانی کرنے والے ثقافتی علامات نے کثیر تعداد میں فرانسیسی عوام اور صحافیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس ثقافتی میلہ میں پاکستان کے رنگارنگ روائیتی کڑھائی والے اور علاقائی ملبوسات، ٹرک آرٹ کے نمونے اور عمران چوہدری اور بلال جاوید کی تصویری نمائش کے علاوہ پاکستانی فنکاروں کی طرف سے پیش کی گئی دلچسپ پاکستانی لوک موسیقی نے اس میلہ میں آئے ہوئے لوگوں کے توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لیوں کے میلے میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ پاکستان کے وسیع عوامی سفارت کاری پروگرام کا حصہ ہے جو کہ گذشتہ سال سے ’سیلی بریٹنگ پاکستان‘ کے نام سے شروع ہے جس کا مقصد پاکستان کی سماجی اور ثقافتی اقدار کو فرانس میں متعارف کرانا ہے تا کہ پاکستان اور فرانس کے لوگوں کے درمیان بہتر رابطہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے ڈپٹی میئر لیوں کو بلال جاوید کی تصویر بھی تحفہ میں دی۔

اس تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ میں 50 سے زیادہ ملکوں نے اپنی ثقافت کی ترجمانی کی

 World Cultural Festival at Lyon

World Cultural Festival at Lyon