counter easy hit

دولت کا ہونا اور دولت کا نہ ہونا دونوں مصیبت : بھارت کی اس خوبصورت اداکارہ کو دراصل پولیس نے کیوں گرفتار کیا ؟ تاجر کے قتل کیس میں انوکھا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) مشہور تاجر راجیشور ادانی کے قتل کا معاملہ ایک معمہ بن گیا مگر اب تک ہونیوالی تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ اس کیس میں حراست میں لیے جانے والوں میں سب سے مشہور نام ٹی وی اداکارہ دیوولینا بھٹا چاریہ کا ہے جنہیں دو روز قبل گرفتار کیا گیا ، ایک معطل کردیے گئے پولیس کانسٹیبل دینیش پوار 2014 کے ایک ریپ معاملے کی وجہ سے پہلے سے ہی پولیس حراست میں ہیں۔ ان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ ان کے علاوہ سچن پوار نامی ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ چند ایسے بار ( شراب کے اڈے ) ہیں جہاں ادانی باقاعدگی کے ساتھ جایا کرتے تھے۔ سچن پوار ہی وہ شخص ہے جس کے ذریعے مقتول تاجر گلیمر کی دنیا سے منسلک متعدد خوبصورت عورتوں اور لڑکیوں سے اکثر و بیشتر رابطہ کرتے تھے اور انہیں اپنے ہاں مدعو کرتے یا انکے پاس چلے جاتے ۔ مقتول تاجر ادانی کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس روز وہ پنت نگر نامی علاقے میں گاڑی سے اتر گئے تھے، جہاں ایک اور گاڑی آئی اور وہ اس میں بیٹھ کر چلے گئے۔ ایک ہفتے بعد جنگل سے انکی لاش ملی تھی ۔ اس کیس میں پولیس اب تک دو درجن سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اداکارہ دیوولینا کا اس کیس سے تعلق ابھی تک کھل کر سامنے نہیں آیا مگر پو،للیس نے انہیں اس وجہ سے گرفتار کیا ہے کہ جس دن یہ واردات ہوئی اس دن اداکارہ کی ان کے ساتھ فون پر بات ہوئی تھی ، ممبئی کے شوبز کے حلقے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ انڈسٹری سے وابستہ مزید خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔