counter easy hit

پیرس، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں کا شہریار آفریدی پر حملے پر افسوس کا اظہار اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطلبہ

پیرس، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں ابرارکیانی، آصفہ ہاشمی اور شیخ نعمت اللہ کا شہریار آفریدی پر حملے پر افسوس کا اظہار اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطلبہ

پیرس( یس اردو نیوز، نامہ نگارخصوصی)  پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنمائوں کا شہریار آفریدی پر حملے پر شدید غم وغصے کا اظہار شیخ نعمت اللہ نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی صفوں میں اضطراب نظر آرہا ہے اور وہ دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔ شہریار آفریدی پر حملہ انتہائی جارحانہ اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تحریک انصاف فرانس کی راہنما آصفہ ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی پی تی آئی قیادت کو شدت سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہوئی ہے ۔ بنی گالہ کے باہر شرپسند عناصر کا دھرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ شقی القلب عناصر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہریار آفریدی اور ہمارے تمام لیڈروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ الیکشن پر امن بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ جو لوگ انتخابی امیدواروں کو تحفظ نہیں سے سکتے وہ انتخابات کو تحفظ کیسے دیں گے۔

attack, on, shehryar afirdi, abrarkanai, asifa hashmir, and, sheikh naimatuulah, condenmed