counter easy hit

میاں محمد نواز شریف  کی واپسی سے جعلی تبدیلی اور انتخابی سیاست کو 5 ہزار واٹ کا شاک لگنے والا ہے، اصغر خان 

پیرس (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے صدر اصغر خان نے کہا ہے کہ  پاکستانی سیاست میں بھونچال آنے والا ہے شیر کے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی جعلی تبدیلی کے نونہالوں کو 5ہزار میگاواٹ کا شاک لگے گا ۔ جس سےجعلی تبدیلی بھسم ہوجائے گی۔

میاں محمد نواز شریف کا نام استحکام پاکستان کی علامت ہے ۔ ہم نے کوئی ایجی ٹیشن نہیں کرنی انشااللہ سیاسی ورکرز ہیں اور میاں صاحب کی قیادت میں انتخابی عمل کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔

بات ہنگامے اور ردعمل کی نہیں ہے، آپ نے جذبات کا اظہار کرنا ہے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، نوبت پرچی تک پہنچانی ہے، 25 جولائی کو آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کرنا ہے اور وہی فیصلہ ہو گا

میاں نواز شریف واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو ان کے حامیوں میں ایک پژمردگی آتی، ن لیگ کے مخالف اور کچھ میڈیا کے دوست اکسانے میں لگے ہیں کہ فیصلے پر ہنگامہ کیوں نہیں ہوا اور کوئی شدید ردعمل کیوں نہیں آیا

asghar khan, president, pmln, youthwing, france, said, nawaz sharief, will, return, and, will, give, shock , to, vote, for, change

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website