counter easy hit

انٹرنیٹ کے اس خوفناک کردار سے واقف ہیں؟

Are aware of the terrible role of the Internet?

Are aware of the terrible role of the Internet?

معروف ادارے ایچ بی او نے سلینڈر مین نامی ایسے طویل قامت اور سایہ نما عفریت کے بارے میں ڈاکو مینٹری فلم کا ٹریلر کیا ہے جو برسوں سے انٹرنیٹ پر لوگوں کو خوفزدہ کررہا ہے۔

یہ کردار فرضی ہوسکتا ہے مگراس کے باعث حقیقی زندگی میں کئی المناک واقعات سامنے آئے ہیں۔

دو سال قبل ایک بارہ سالہ لڑکی کو اس کی دو قریبی سہیلیوں نے خنجروں سے 19 وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔

یہ دونوں جن میں دماغی امراض کی تشخیص ہوئی تھی، نے بتایا کہ اس جرم کی ہدایت سلینڈر مین نے کی تھی۔

ایچ بی او کی جانب سے اس واقعے کے بعد سے اس کردار پر ڈاکو مینٹری کی تیاری کی جارہی ہے جس میں سانحے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے تاریک کونوں کو بھی کھنگالا گیا اور جانا گیا کہ کس طرح وہ بچوں کے خیالات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اس ڈاکو مینٹری کا نام دبلا پتلا آدمی سے بچو رکھا گیا ہے جس کا پہلا ٹریلر آن لائن جاری کردیا گیا ہے جس میں تفتیش کی فوٹیج اور کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے افسانوی بے چہرہ شخص خوفناک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

یہ کردار سب سے پہلے 2009 میں ایک فوٹو شاپ کے مقابلے کے دوران تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد عام تصاویر کو ماورائی بنانا تھا۔

ایک شخص نے دو بلیک اینڈ وائٹ تصاویر مقابلے میں جمع کرائیں جس میں بچوں کے گروپس کے ساتھ ایک لمبا، بے چہرہ فرد سیاہ کوٹ پہنے کھڑا ہوتا ہے۔

وہ تصاویر وائرل ہوئیں اور انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کرنے لگیں جس کے بعد اس کردار پر کہانیاں بھی شائع ہوئیں جبکہ ایک ویڈیو گیم بھی 2012 میں ریلیز کی گئی۔

ایچ بی او کی ڈاکو مینٹری جنوری 2017 میں نشر کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website