counter easy hit

ڈیٹا لیکس کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں، نادرا حکام

اسلام آباد: ; ڈیٹا لیک سے متعلق دکھائی گئی ای میل ایک سال پرانی، اس وقت ووٹر لسٹ پر کام ہی شروع نہیں ہوا تھا۔ معلومات آج تک کسی سے شیئر نہیں کی گئی، نادرا حکام نے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیدیے۔ نادرا کے تمام ڈی جیز نے اسلام آباد میں مبینہ ڈیٹا لیکس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی، All things regarding Data Lexus are unmatched, Nadra officialsمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک بھی شہری کا ڈیٹا کسی بھی پلیٹ فارم سے شیئر نہیں کیا گیا۔ نادرا کا سسٹم اتنا مضبوط ہے کہ کوئی ایک آدمی بھی ڈیٹا شیئر نہیں کرسکتا۔ نادرا حکام کا کہنا تھا کہ کسی بیان کی تردید کر رہے ہیں اور نہ تصدیق، اس ای میل کا ڈیٹا لیک ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الزامات پر کوئی بھی عہدہ نہیں چھوڑے گا۔ ڈی جی نادرا ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ آج تک نادرا کی تاریخ میں کوئی ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کرپشن پر نکالے گئے سابق افسر سید مظفر کی طرف سے الزامات عائد کیے گئے اور ایک سال قبل ایک انٹرنل ای میل ایک ٹی وی پر چلائی گئی۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کی پریزنٹیشن خود سید مظفر علی دینے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ نے ہمارے اقدامات کو سراہا، اوور سیز ووٹنگ کے بارے میں بھی سپریم کورٹ نے ہمارے ادارے کی تعریف کی۔ ڈی جی نادرا نے کہا کہ ہر سال ادارے کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو وضاحت دے چکے ہیں کہ کسی ایک بھی شہری کا ریکارڈ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی جی نادرا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے شہریوں کا ڈیٹا لیک کیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی نادرا حکام کو خط لکھ کر اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔