counter easy hit

aishwarya-made-anushka-sharma-cry-on-a-phrase

aishwarya-made-anushka-sharma-cry-on-a-phrase

بمبئی(یس شوبز ڈیسک)بولی ووڈ کی نئی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے سیٹ پر ایشوریا رائے کے ایک جملے پر انوشکا شرما زار و قطار رو پڑیں۔دیکھنے والوں کو لگا کہ یہ رونا شاید دونوں کی لڑائی کا شاخسانہ ہے لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ دراصل ایشوریا نے انوشکا کی تعریف کی تھی۔

ماضی قریب کی ایک مقبول اداکارہ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر انوشکا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔سیٹ پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کے برعکس ایشوریا اور انوشکا میں بہت گہری دوستی ہوچکی ہے اور وہ دونوں اکثر آپس میں باتیں کرتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر کے مطابق فلم کی کہانی محبت کی روایتی تکون پر مبنی ہے۔ فلم میں ایشوریا رائے نے شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website