counter easy hit

مشرقی آسٹریلیا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی لہروں کا خدشہ

سڈنی: جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں: امریکی جیولوجیکل سروے

7.2 magnitude earthquake in eastern Australia, fear of tsunami wavesجنوبی بحرالکاہل میں واقع مشرقی آسٹریلیا کے نیوکیلڈونیا جزائر میں 7.3 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے زلزلے کی شدت سے سونامی کا خدشہ ہے، ایک میٹر اونچی لہریں آنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔