counter easy hit

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے شروع ہوگا, پاکستانی سپر لیگ 2018 کا مکمل شیڈول بمعہ پاکستانی ٹائم

رپورٹ :اصغر علی مبارک

پاکستان سُپر لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں خوبصورت انداز میں صوفی کلا م گائیک عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے ۔پی ایس ایل کے تیسرا ایڈیشن کے لئے ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔پاکستان کے مقامی وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے شروع ہونے والے پروگرام میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سُر بکھیریں گی،اس کے علاوہ علی ظفر، شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے اورمشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی حاضرین کو محظوظ کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے۔آرٹسٹوں کی جانب سے پرفارمنس کے بعد شاندار آتش بازی ہوگی اور اُسی روز ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا

پاکستانی سپر لیگ 2018 کا مکمل شیڈول بمعہ پاکستانی ٹائم

جمعرات 22 فروری پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی
جمعہ 23 فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی
جمعہ 23 فروری ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی
ہفتہ 24 فروری اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی
ہفتہ 24 فروری کوئٹہ گکیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی
اتوار 25 فروری اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی
اتوار 25 فروری کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی
پیر 26 فروری کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی
بدھ 28 فروری اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ
جمعرات1 مارچ کوئٹہ گکیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ
جمعہ2 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ
جمعہ2 مارچ لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ
ہفتہ3 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر شام 4:30 بجے شارجہ
ہفتہ 3 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے
اتوار 4 مارچ اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے شارجہ
منگل 6 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9 بجے دبئی
بدھ 7 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی
جمعرات 8 مارچ اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی
جمعرات 8 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی
جمعہ 9 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی
جمعہ 9 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی
ہفتہ 10 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی
ہفتہ 10 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گکیڈی ایٹر رات 9 بجے
اتوار 11 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی
پیر 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یو ناٹئڈ رات 9 بجے شارجہ
بدھ 14 مارچ کوئٹہ گکیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ
جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ
جمعرات15 مارچ کوئٹہ گکیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ
جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ
جمعہ 16 مارچ اسلام آباد یو ناٹئڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے
پلے آف کے میچز
اتوار 18 مارچ کوالیفائز ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائز ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی
منگل 20 مارچ کوالیفائز ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائز ٹیم 4 ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور
کوالیفائز ٹیم 1 لوزر بمقابلہ کوالیفائز ٹیم 2 ونر ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور
اتوار 25 مارچ فائنل ٹائم ابھی طے نہیں ہوا کراچی