counter easy hit

برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک

اواگادوگو: مغربی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک برکینا فاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر فائرنگ سے غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگادوگو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ’’عزیز استنبول ریسٹورینٹ‘‘ کے باہر بیٹھے گاہکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں

18 people including foreigners killed in attacked Turkish restaurant in Burkina Faso

18 people including foreigners killed in attacked Turkish restaurant in Burkina Faso

18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ترکی اور ایک فرانسیسی بھی شامل ہے۔ فوج اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن حکومت نے القاعدہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ پچھلے سال جنوری میں بھی اسی علاقے میں ایک دوسرے ریسٹورینٹ پر جہادیوں کے حملے میں 30 افراد مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو میں القاعدہ اسلامی مغرب کے نام سے ایک تنظیم سرگرم ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website