counter easy hit

افغانستان میں 2 فوجیوں کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 12 اہلکار ہلاک

12-policemen-killed-by-fellow-soldiers-in-afghanistan

12-policemen-killed-by-fellow-soldiers-in-afghanistan

کابل: (یس اردو ویب ڈیسک)افغانستان میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے سوتے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغان صوبے قندوز میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افغان فوجی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دونوں حملہ آور فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فوجیوں نے اس وقت اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جب وہ سورہے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، دونوں فوجیوں کے مبینہ طور پر طالبان سے تعلقات ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website