counter easy hit

دبلا ہونے کے 10ٹوٹکے

دبلاہونے کے 10ٹوٹکے جو پہلے نہیں سنے1۔ کبھی زیادہ بھوک نہ لگنے دیںجب بھوک قابو سے باہر ہو جاتی ہے تو متوازن غذا لینا یا خود کو قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پورے دن کا ڈائٹ پلان بنائیں۔ صحت بخش اسنیکس ہمیشہ اپنے پاس رکھیں جب ذرا بھوک لگے کوئی پھل ، تھوڑے پستے ،ابلا انڈا یا دہی وغیرہ کچھ کھا لیں ۔ 2۔ سرخ ، نارنجی اور سبز فارمولا یاد رکھیں اپنے ہر کھانے میں ان میں سے کوئی ایک رنگ ضرور شامل کریں ۔ آپ کی پلیٹ میں جتنے رنگ ہونگے اس سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند اور ملائم ہو جائے گی ۔ 3۔ ہر بار ایک لقمہ کم کھائیں اس طرح کرنے سے آپ ایک دن میں 75کیلریز بچا سکتے ہیں جس کا مطلب ہے ایک سال میں وزن میں 8پاؤنڈ کمی ۔ 4۔ کھانے میں نمک کی مقدار کم کردیں آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ دبلا نہ ہونے کی ایک وجہ نمک کا زیادہ استعمال ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی ضرورت سے دوگنا نمک کھاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کو بھوک پیاس زیادہ لگتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ نمک لینے سے چہرے اور پیٹ پر سوجن بھی آجاتی ہے ۔ 5۔ کھانے کی ڈش اپنی پلیٹ سے دور رکھیں کھانے کی چیزیں آپ کے جتنے قریب ہونگی آپ اتنا زیادہ کھائیں گے اور دبلا ہونے اتنا ہی مشکل ہوجائے گا ۔ کھانے کی چیزوں کو کچن میں ہی رکھیں تاکہ اس کو لینے جانے کی کاہلی میں شاید آپ غیر ضروری کھانا نہ کھائیں ۔ 6۔ کھانے کا آغاز سوپ سے کریں وہ لوگ جو کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ یا یخنی پیتے ہیں انہیں کھانے سے دوسروں کے مقابلے 20فی صد کم کیلریز ملتی ہیں ۔ دعوتوں وغیرہ میں بھی کھانے سے پہلے سوپ ضرور پئیں تاکہ آپ بنا بھوکے رہے اپنا وزن کم کر سکیں ۔ 7۔ آپ جب چاہے کھا سکتے ہیں خود کو کھانے کے لیے ترسانا صحیح نہیں ۔ خود کو یقین دلائیں کے آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ بات بھی غلط ہے کہ رات سات بجے کے بعد کھانا کھانے سے آپ موٹے ہو جائیں گے ۔ رات کا کھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ناشتا۔ ہاں دبلے ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اپنی ستر فی صد غذا دن کے وقت لے لیں جب کہ تیس فیصد رات کے کھانے میں لیں ۔ 8۔ زیادہ ڈھیلے کپڑے نہ پہنیںیہ انسانی نفسیات ہے کہ اسے جتنی جگہ ملتی ہے وہ اتنی زیادہ ٹانگیں پھیلاتا جاتا ہے ۔ زیادہ ڈھیلے کپڑے پہننے سے آپ کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ آپ کا وزن کتنا بڑھ رہا ہے ۔ فٹ کپڑے اگر پھنسنا شروع ہو جائیں تو آپ کو احساس شرمندگی ہوتا ہے اور آپ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 9۔ٹی وی دیکھنا کم کریں اکثر لوگوں کو اپنی پسندیدہ فلم یا ٹی وی شو دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اوور ایٹنگ ہو جاتی ہے ۔ ایک ساتھ طویل وقت کے لیے ٹی سی دیکھنے کے بجائے تھوڑی تھوڑی دیر میں اٹھ کر ٹہلیں یا کوئی جسمانی کثرت والا کام کر لیں ۔ 10۔ وزن بڑھانے والی چیز ذرا رک رک کر! اگر کبھی پیسٹری یا براٹھا کھانے کا دل چاہے تو جلدی جلدی پورا ختم کرنے کے بجائے تحمل کے ساتھ اسے کھائیں ۔ جیسے ایک دو منٹ تک صرف اسے دیکھیں۔ پھر تھوڑا سے منہ میں ڈال کر خوب چبائیں۔ اچھی طرح ذائقے کو محسوس کریں ۔ پھر خود سے پوچھیں اگر اور کھانے کی طلب ہو توکھائیں ورنہ رہنے دیں ۔