counter easy hit

عوام حلقہ این اے 60 ضمنی انتخاب میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں، نامزد امیدوار پاکستان عوامی لیگ اصغر علی مبارک

عوام حلقہ این اے 60 ضمنی انتخاب میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں، نامزد امیدوار پاکستان عوامی لیگ اصغر علی مبارک

راولپنڈی (پریس ریلیز )ضمنی انتخاب راولپنڈی حلقہ این اے 60 پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار اصغر علی مبارک انتخابی نشان ھاکی نے کہا ھے کہ عوام ضمنی انتخاب ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر ضرور کریں اور کسی بہکاوے یا افواوں پر کان نہ دھریں ،عوام برادری ازم اور مذھبی افراد کے دباؤ کو بالاتر رکھ کر اھل قیادت کو منتخب کریں تاکہ راولپنڈی سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ھو سکے ماضی میں راولپنڈی کا یہ حلقہ سیاسی اکھاڑا بنا رہا میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا عوام تھانہ کچہریوں ،قبضہ مافیا سے نجات دلانے کیلئےپاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک انتخابی نشان ھاکی کو جتوائیں تاکہ یکسوئی سے راولپنڈی میں ترقیاتی کام ہو سکیں ،حلقہ این اے 60میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شیخ راشد شفیق پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک انتخابی نشان ھاکی اور مسلم لیگ (ن)کے سجاد خان کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60راولپنڈی IVکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینےوالےامیدواروں میں آفتاب قریشی (آزا د )اصغر علی مبارک (پاکستان عوامی لیگ )تہمینہ سجاد خان (آزاد )زاہد عقیل (تحریک لبیک پاکستان )محمد اظہرا سلم (آزاد )اور محمد قیصر میر داد شامل ہیں ۔ضمنی انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لیے راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 4000سے زائداہلکار سیکورٹی پر تعینات کر دیئے گئے ۔ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 60اور این اے 63سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے مجموعی 13امیدوار ہیں۔راولپنڈی میں ضمنی انتخابات کے موقع پر 76پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیتے ہوئے ان میں سیکورٹی کے اضافی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔حلقہ این اے 60راولپنڈی IVاور این اے 63راولپنڈی VIIمیں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 727,902 ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60راولپنڈی IVمیں مجموعی طور پر08امیدوار میدان میں ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 356,935 ہے جن میں سے 189,464مرد ووٹرز اور 167,471 خواتین ووٹرز ہیں ۔اس حلقے میں مرد ووٹرز کے لیے 363 اور خواتین کے لیے 327 پولنگ بوتھ سمیت مجموعی طور پر 690 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ،حلقے میں 726پولنگ آفیسرز ،1450 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز جبکہ 347 پریذائیڈنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب این اے 63 میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 370,967 ہے جن میں 195,073 مرد ووٹرز جبکہ 175,894 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔حلقہ میں 317پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 134 مرد ووٹرز کے لیے 126 خواتین ووٹرز کے لیے اور 57متفرق پولنگ اسٹیشز ہیں ۔حلقے میں مجموعی پولنگ بوتھ کی تعداد 711 ہے جن میں سے 372 مرد ووٹرز کے لیے اور 339 خواتین ووٹرز کے لیے ہیں ۔ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقے میں 747 پولنگ آفیسرز ،1493 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 333 پریذائیڈنگ آفیسرز خدمات سر انجام دیں گے ۔ راولپنڈی پولیس ترجمان عمران حیدر نے میڈیا کو بتایاکہ سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کے 4000 سے زائد اہلکار فرائض سر انجام رھے ھیں ۔پولنگ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے مختلف علاقوں کو 3ڈویژنز ،7سب ڈویژنز ، 11سیکٹرز اور 45سب سیکٹرز میں منقسم کیا گیا ہے ۔اسی طرح ایلیٹ فورس کے 24سیکشنز بھی تعینات ہوں گے۔واضح رھے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ضمنی انتخابات میں پہلی بار 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ قومی اسمبلی کی گیارہ اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ،پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ اور بلوچستان کی دو دو جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔مجموعی طور پر 35 حلقوں میں 92لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ایک ہزار 727 پولنگ اسٹیشن کوحساس قرار دیا گیا ہے۔پنجاب کے حلقہ پی پی 87 میانوالی اور پی پی 296 راجن پور پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔پولنگ اسٹیشن جانے سے قبل ووٹرز ز اپنے ووٹ کی معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔موبائل فون، کیمرہ اور تصویر کھینچنے والی ڈیوائس پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے کی ممانعت ہے، ووٹرز اصل شناختی کارڈ ہمراہ نہ لائے تو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔زائد المیعاد اصل شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکتا ہے ، میڈیا بھی صرف جن کے پاس اجازت نامہ ہیں وہ کیمرہ لے جا سکتے ہیں موبائل فون کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں پہلی بار 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے اس لیے اگر اس میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہ آیا تو الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی میں شامل کیا جا سکتا ہے ورنہ ان کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔دریں اثنا راولپنڈی سے پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق کے حمایت کا باقاعدہ اعلان ایک بڑے انتخابی جلسے میں تقریر کے دوران کیا اور کہا کہ عوام کے منتخب حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے عوام پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق کو کامیاب کروائیں .واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقے شامل ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے اسلام آباد سے 1، پنجاب سے 8، سندھ سے 1 اور خیبر پختونخوا سے 1 نشست پر انتخاب ہوگا۔اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کے لیے پنجاب کے 11، سندھ کے 2، خیبر پختونخوا کے 9 اور بلوچستان کے 2 حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن ہورہا ھے ۔ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کٴْل 661 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جن میں 16 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے اور 645 کے منظور ہوئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 35 حلقوں میں 92 لاکھ، 83 ہزار 74 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ 51 ہزار 235 انتخابی عملہ خدمات سر انجام دےرہا ھے