counter easy hit

یمن جنگ ، تحریک انصاف کی سیاسی قیادت ، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) یمن پر حملہ تحریک انصاف نے فوری طور پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے اور پارلیمنٹ میں صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سنجیدہ صورتحال پر سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کہتے ہیں کہ سعودی عرب فوج نہیں بھجوا رہے جبکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ہر ممکن مدد کریں گے۔ حکومت کنفیوژن سے باہر نکلے ۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں سے کس کے بیان کو درست مانیں ۔ ہم خارجہ محاذ پر تقسیم نہیں چاہتے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی یکجہتی کے لئے سیاستی قوتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔ سعودی عرب سے ہماری جذباتی وابستگی ہے جبکہ ایران بھی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ اس لئے ہمارا کردار زیادہ ذمہ دارانہ ہونا چاہئے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومتی پالیسی کیا ہے۔ پالیسی واضح کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حساس معاملات پر غیر ذمہ دارنہ طرز عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہمارا کوئی بھی غلط فیصلہ ہمیں پھنسا کر رکھ سکتا ہے۔