counter easy hit

کینیڈا میں خاتون نے خواب میں لاٹری کا نمبر دیکھ کر 53 لاکھ ڈالر جیت لئے

نووا اسکوٹیا: کینیڈا کی رہائشی اولگا بینو نے 53 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے جس کا نمبر انہوں نے 27 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا۔

Women see lottery numbers in her dream in Canada and won 53 million dollar

Women see lottery numbers in her dream in Canada and won 53 million dollar

اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں 1989 میں خواب میں نظر آیا اور ان کے ذہن سے چپک کر رہ گیا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی ’’دی اٹلانٹک لاٹری‘‘ میں ہر بار اسی نمبر کا ٹکٹ خریدنا شروع کردیا۔اس دوران وہ خود بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور ان کے شوہر کو گھر تک فروخت کرنا پڑا لیکن اولگا نے اٹلانٹک لاٹری میں اسی نمبر کے ٹکٹ ہر مرتبہ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخرکار 27 سال بعد ان کی قسمت مہربان ہو ہی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی اور پھر ڈزنی ورلڈ گھومنے جائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website