counter easy hit

وینا ملک کے شوہر نامدار بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

Veena Malik and Asad Bashir

Veena Malik and Asad Bashir

لاہور (جیوڈیسک) ڈرامہ کوئن وینا ملک کے شوہر نامدار بھی بیوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے پرتول رہے ہیں۔

اداکارہ وینا ملک کا ایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ ان کے شوہر اسد بشیر خان اچھے گلوکار ہیں اور اب وہ اپنے اس فن کا مظاہرہ بالی ووڈ میں قدم رکھ کریں گے۔

شوبز میں واپسی سے متعلق سوال پر وینا کا کہنا تھاکہ بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈانس پروگرام ’’نچ بلیے‘‘ کے لئے رابطہ کیا گیا تھا لیکن میں نے منع کردیا۔

واضح رہے کہ شادی کے بعد ڈرامہ کوئن وینا ملک نے شوبز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے اپنے شوہر نامدار کے ہمراہ ہی شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دے ڈالا۔