counter easy hit

طلاق کے 3 سال بعد ریتک روشن نے اپنی خاموشی توڑ دی

ممبئی: ریتک روشن نے کہا جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اسکی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہو سکتا ہے۔

Three years after divorce, Hrithik Roshan broke his silenceطلاق کے 3 سال بعد آخر کار ریتک روشن نے اس حوالے سے خاموشی کو توڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ان کی طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا، وجہ بے وفائی بھی نہیں تھی کیونکہ سوزانے اس حوالے سے کافی منہ پھٹ ہیں، ایسا ہوتا تو وہ ضرور بولتیں۔ انہوں نے کہا جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اسکی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہوسکتا ہے۔ میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جنکی وجہ سے لوگ اپنی راہیں الگ کر لیتے ہیں۔ خیال رہے کہ ریتک اور سوزانے کی شادی 2000 میں ہوئی تھی جبکہ انکی طلاق 2014 میں ہوئی، اس سابق جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔