counter easy hit

وہ شخص جس نے ملک کے لیے زندگی داؤ پر لگا دی مگر اسے ملک سے نکلنے کی دھمکی دے دی گئی ، پڑھیے ایک سچا واقعہ

لاہور( ویب ڈیسک) یہ پاکستان ایئر فورس کا ایک گمنام بہادر سپاہی ونگ کمانڈر میرون لیزلی جس نے 65 کی جنگ میں بھارت کے 2 جہاز تباہ کئے تھے، 1970 کی جنگ کے دوران وہ اردن میں تھے اور جنگ کی خبر سنتے ہی پاکستان آگئے اور دوران جنگ فضائی کارروائی میں بھارت کے اندر کئی کامیاب حملے کیے۔اسی دوران ایک حملے میں انڈین ریڈارتباہ کرنے کے بعد ان کا جہاز سمندر میں گرگیا، آخری لمحات میں ان کو ایک انڈین پائلٹ نے سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ لیا۔ اس سمندر میں شارک مچھلیوں کی بھرمار تھی جس کے باعثان کی لاش کبھی نہ ملی۔ان کی زندگی میں ایک دن ان کی بیٹی کو اسکول کے بچوں نے کہا تم عیسائی ہو نکل جاؤ ہمارے ملک سے بیٹی نے جب گھر آکر ماں کو بتایا تو ان کی بیوی نے کہا کہ ہمیں یہ ملک چھوڑ دینا چاہیئے۔ یہاں ہماری کوئی عزت نہیں۔ پاک فوج کے بہادر سپوت نے اپنی بیوی سے کہا ایسا کبھی سوچنا بھی نہیں یہ ہمارا ملک ہے میں نے برسوں اس کی حفاظت کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور وقت آنے پر اپنی جان بھی نثار کردوں گا۔ اس لئے دوبارہ کبھی یہ ملک چھوڑنے کی بات نہیں کرنا۔ میرون لیزلی 65 اور 71 کی جنگوں میں ستارہ جرات پانے والے چند بہادر افسروں میں شامل تھے ہم اس بہادر سپاہی کی عظمت کو سلام پیش
کرتے ہیں جس نے وقت آنے پر اپنے وطن سے وفاداری کا عہد نبھاتے ہوئے اس کی حفاظت کے لئے اپنی جان دے دی۔