counter easy hit

پراسرار بیماری میں مبتلا خاتون کے چہرے کی کامیاب پیوندکاری

Successful face transplant woman suffering from a mysterious illness

Successful face transplant woman suffering from a mysterious illness

پولینڈ: ایک عجیب و غریب مرض میں مبتلا پولینڈ کی خاتون کا چہرہ ناقابلِ دید تھا لیکن اب انہیں عطیہ کردہ چہرے کی پیوندکاری کےبعد ان کی صورت بالکل بدل چکی ہے۔

جوآنا نامی خاتون ایک جینیاتی مرض ’ نیوروفائبرومیٹوسِس‘ میں مبتلا تھیں اور ایک بہت بڑیرسولی نے ان کا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔اس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھیں اور بولنے، کھانے اور پینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ جب آپریشن کے 3 سال بعد انہیں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا تو لوگ ان کا پہلےاور بعد کا روپ دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم ان کے چہرے پر سرجری کے نشانات تھے جو دھیرے دھیرے زائل ہوجائیںگے۔

خاتون کا 23 گھنٹے کے آپریشن میں چہرے کا 80 فیصد حصہ  تبدیل کیا گیا جس میں انہیں ایک مردہ خاتون کا عطیہ کردہ چہرہ لگا گیا۔ نیوروفائبرومیٹوسِس میں نہ صرف چہرے بلکہ اعصاب اور چہرے کی ہڈیوں پر بھی اثر ڈالتے ہیں جس سے شدید درد ہوتا ہے اور نظر اور سماعت متاثر ہوتی ہے۔ یہ کیفیت والدین سے ورثے سے ملتیہےاور یہ ایک ناقابلِ علاج جینیاتی مرض ہے تاہم یہ

Successful face transplant woman suffering from a mysterious illness

Successful face transplant woman suffering from a mysterious illness

کینسر نہیں ہوتا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website