counter easy hit

سکندر حیات اور فاروق حیدر ہی آزاد کشمیر کی عوام کو موجودہ کرپٹ ترین حکومت سے نجات دلا سکتے ہیں

PML N Leader

PML N Leader

اولڈھم برطانیہ (خصوصی نمائندہ) فاروق حیدر اور سردار سکندر حیات خان ہی آزاد کشمیر کی عوام کو موجودہ کرپٹ ترین حکومت سے نجات دلا سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی عوام پیپلزپارٹی کے جعلی حکمرانوں سے بیزار ہو چکی ہے الیکشن سے پہلے ہی ن لیگی قیادت کو مسیحا قرار دے کرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے الیکشن میں بس قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی نے عوام کو سوائے کرپشن کے دیا ہی کیا ہے ۔عوام اس کرپشن مافیا کے ہاتھوں مزید لٹ کر اپنا اور اپنے آنے والی نسل کو برباد ہوتے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی ہم ان کرپٹ حکمرانوں کو نوجوان نسل کا مستقبل تباء کرنے کی اجازت دیں گے۔

ن لیگ آزاد کشمیر ہی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی نمائندہ بن کر سامنے آئی ہے اور تمام پارٹی رہنما آزاد کشمیر کے حالات کو بہتر سے بہتر کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس کی ایک جیتی جاگتی مثال چوہدری طارق فاروق ہیں ۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر و حلقہ ایل اے 7 بھمبھر امیدوار برائے لیجسٹو اسمبلی حلقہ کی عوام کے لئے انتہائی محنت اور لگن سے خدمات پیش کر رہے ہیںعوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تمام تر پروجیکٹس پر کام شروع ہو چکے ہیں ۔نجیب آباد والی سڑک پر جاری کام اس کی واضع مثال ہے ۔ علاقہ کی عوام کو اسی طرح کے ایماندار اور عوام کا درد رکھنے والے عوامی نمائندوں کے ضرورت ہے جو اپنی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں۔

چوہدری طارق فاروق نے کامیابی میں ہی عوام کی بہتری اور ترقی کے راز ہیںعلاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے چوہدری طارق فاروق سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔ نمی دھار تاپیرگلی پکی سڑک ، بجلی ، پانی ، تعلیم کے مراکز ، صحت کی بنیادی سہولیات کے لئے چوہدری طارق فاروق کی اولین ترجیحات میں سے ہیں اور ان سہولیات کے حصول کے لئے ہمیں ان کو ووٹ دے کر کامیاب بنانا ہوگا نہیں تو تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ رک جائیگا اور ہم ایک دیانتدار عوامی نمائندہ سے محروم ہو جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار رزاق قادری صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اولڈھم برانچ ، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنما راجا عاشق اور محمد جاوید نجیب نیاخباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران کیا۔