counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کی حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست مسترکرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرد ی۔

SHC's directed to AD Khawaja to continue work

SHC’s directed to AD Khawaja to continue work

سندھ ہائیکورٹ میں اے ڈی خواجہ کوہٹانےکےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ جب تک حتمی فیصلہ نہ ہوجائے اےڈی خواجہ کام جاری رکھیں ۔ وفاقی حکومت نےسندھ ہائیکورٹ میں جواب داخل کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی تجویز پر عمل درآمد کی پابند نہیں۔ مشاورت کےباوجود آئی جی کی تقرری کاحتمی اختیاروفاقی حکومت کاہے۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ 1993میں کسی بھی صوبےمیں آئی جی کی تقرری مشاورت سےہوگی، آئی جی کی تقرری سے متعلق وفاق اور صوبوں میں اتفاق ہوا تھا، کوئی صوبائی حکومت کسی وفاقی افسر کو ترقی دے گی تو منظوری وفاق سےلیناہوگی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے برطرفی سے متعلق کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کی تفصیل بھی بتائیں، ایجنڈا کیا تھا ؟ سندھ ہائیکورٹ نے سماعت11اپریل تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل دلائل دیں گے ۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے گزشتہ روز اے ڈی خواجہ کو آئی جی کے عہدے سے ہٹانے اور عبد الجمید دستی کو آئی جی بنانے کی منظور دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website