counter easy hit

افسوسناک خبر : معروف اینکر اقرار الحسن کی پہلی بیوی اس وقت نیویارک میں کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ بھی ان کے لیے دعا کریں گے

نیو یارک ;اقرار الحسن کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ ان کی اہلیہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ امریکہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا جس میں

انہوں نے اپنی اہلیہ کی ہسپتال میں لیٹے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں نے سے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ امریکی ریاست فلوریڈا میں لگاتار مرگی کے تین شدید دوروں کی وجہ سے چار روز سے ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج ہو رہاہے ۔اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ گھر والوں اور فیملی سے دور ہونے کی وجہ سے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب حالات نارمل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے باہمت بیٹے پہلاج کی تعریف کی اور اس کی بہادری کا تذکرہ کیا۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہوگئیں، جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔سونالی باندرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا، ’کبھی کبھار جب آپ کو بالکل بھی امید نہیں ہوتی تو زندگی آپ کو بال کی طرح گھما دیتی ہے، مجھے حال ہی میں کینسر کی تشخیص کی گئی جو سنگین مراحل پر ہے اور پھیل چکا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ جسم میں اٹھنے والی درد کی لہروں کے بعد انہوں

نے اپنا طبی ٹیسٹ کروایا، جس کے نتیجے میں انہیں موذی مرض کی تشخیص ہوئی، جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کو بہترین انداز میں سپورٹ کیا اور ان کا خیال رکھا ہے۔سونالی بیندرے نے مزید لکھا کہ فوری طور پر اس مرض کا علاج کرانے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق اس وقت وہ نیویارک میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا، ’میں کینسر جیسے مہلک مرض سے جنگ لڑنے کے لیے تیار ہوں جس کے لیے میرے پیاروں کی سپورٹ اور ان کی محبت نے مدد کی ہے اور میری ہمت کے پیچھے میرا خاندان اور دوست ہیں‘۔واضح رہے کہ سونالی بیندرے بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں فلم ’سرفروش‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’ڈپلیکیٹ‘ اور ’دل جلے‘ شامل ہیں۔