counter easy hit

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا، کنور نوید

Kanwar Naveed

Kanwar Naveed

کراچی (جیوڈیسک) این اے 246 کراچی کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا، کہتے ہیں اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

جناح گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ووٹروں کو گمراہ کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہی ہے ، ان کا کہنا تھا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا۔ جماعت اسلامی والے داڑھی رکھ کر جھوٹ بول رہے ہیں ، جماعت اسلامی نے طالبان کو شہید کہا۔

جماعت اسلامی کے خواتین کے جلسے کا انعقاد جلسی بھی نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ فیڈرل بی ایریا میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کنور نوید کا کہنا تھا ہر طرح کے برے کام میں ایم کیو ایم کو ملوث قرار دیا جا رہا ہے ، ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، کراچی کے حق کی بات کرنے والوں کو ٹارگٹ کلر بنا دیا جاتا ہے ۔ کنور نوید کا کہنا تھا ایم کیو ایم کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔