counter easy hit

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی ، بلاول بھٹو نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Pervez Musharraf'

Pervez Musharraf’

اجلاس میں خورشید شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اہم رہنما شریک ہوں گے ، پی آئی اے کی نجکاری سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی
کراچی (یس اُردو) پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے اور پی آئی اے کی نجکاری پر بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے اور پی آئی اے کی نجکاری پر کراچی میں پارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس آج شام بلاول ہائوس کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت ہوگا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پارلیمنٹ میں موجود اہم پارٹی رہنما شریک ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرف کے بیرون ملک جانے ، پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی ۔ پی آئی اے کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اختیار کی جانے والی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔