counter easy hit

اقوام متحدہ بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کےخلاف جاری مظالم کاسلسلہ رکوانےکےلئےعملی اقدامات کرے:پاکستان

اسلام آباد(یس اردو نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مستقبل میں مظالم کی روک تھام کے بارے میں سلامتی کونسل کے آریا فارمولااجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے کی حامی بھارتی جنتا پارٹی کے دور میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کو حکومتی پشت پناہی میں فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو بالا دستی کے نظریے کے حامی افراد کی اخلاقی اقدار کا اندازہ بی جے پی کے ممتاز رکن پارلیمنٹ کے اس اعلامیے سے لگایا جاسکتا ہے کہ تمام لوگ برابر نہیں اور درجے کے لحاظ سے مسلمان مساوی نہیں ہیں ۔اگر مسلمان آبادی کے تیس فیصد سے زیادہ ہو گئے تو ملک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے منیر اکرم نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماء کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد اور تحریک ِ آزادی کو کچلنے اور مقبوضہ وادی کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا حتمی حل یہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website