counter easy hit

امن عالم مسلمانوں کے خون کی حفاظت کے ساتھ مشروط ہے. گوہر الماس خان

Gohar Almas Khan

Gohar Almas Khan

لیڈر برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں منعقدہ اکیسویں سالانہ اجلاس میں لیڈز کے عظیم سووک حال میں انتہائی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز برطانوی سکالر اور ڈپٹی چیئرمین ویسٹ یارکشائر پولیس آئی اے جی گوہر الماس خان نے کہا کہ جب تک دنیا مسلمانوں کے خون کی محافظ نہیں بنتی اس میں امن کا قیام ناممکن ہے.

اقوام عالم کو متحد ہو کر امن کا قیام لانے کی کاوشیں اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے.

اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ سٹورٹ اینڈریو، لارڈ مئیر جیمز مکیناں، امام قاری عاصم ایم بی ای، مارٹن کیپل، کرسٹین ہلمین، زینب احمد، سائرہ یاسین اور رائل نیوی کے پیٹی آفیسرز نے بھی اپنے اپنے خیالات اور تاثرات و جذبات کا اظہار کیا اور شہداء کو خراج تحسین و عقیدت پیش کی.