counter easy hit

ٹرمپ کی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خودکو امریکا سے الگ کرے۔

Pakistan should separate itself from the US after the National Security Policy of Trump, Imran Khanعمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پرائی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی ہے، ہمیں سبق ملا ہے کہ کبھی بھی قلیل المدتی مالی مفادات کی خاطرکسی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم اورریاست کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، ہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے مگرافغانستان میں اس کی ناکامیوں کا بوجھ بھی برداشت کرنے کا بھی کوئی جوازنہیں، نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے.

View image on TwitterView image on Twitter

چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی ریاست اور حکومت سے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے چین، روس اورایران کے ساتھ مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔