counter easy hit

ارے اللہ کی بندیو: طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ تو یہ ہے ۔۔۔۔ پاکستان کی مشہور رشتہ آنٹی نے بڑے سماجی مسئلے کی نشاندہی کر دی

Oh Allah's servants: This is the real reason for the increase in divorces ... Pakistan's famous relationship Auntie identified a major social problem

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی معروف سماجی کارکن مسز خان نے ان خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو گھریلو امور کی انجام دہی کو ایک طعنہ سمجھتی ہیں۔ نجی چینل میں انہوں نے طلاق کی بڑھتی ہوئی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے انتہائی ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پیشے کے اعتبار سے ’رشتہ کرانے والی‘ مسز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ معاشرے میں طلاق کی تعداد خواتین کی جانب سے گرم اور گول روٹیاں نہ پکانے سمیت دیگر گھریلو کام نہ کرنے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ وائرل ویڈیو کلپ میں مسز خان کہہ رہی ہیں کہ لڑکیوں کو اپنے شوہر کے سامنے منہ بند کرکے رہنا چاہیے، آج کل عورتیں بہت منہ چلا رہی ہیں، چاہے وہ غریب گھر کی ہوں یا امیر گھر کی۔ انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہمیں بتایا جاتا تھا کہ شوہر جب گھر آئے تو اس کے جوتے طریقے سے رکھے جائیں، گرم روٹی کے لیے توا چڑھا ہوا ہو، سالن تیار ہو، تاکہ آپ شوہر کو گرم روٹی بنا کر دیں، لیکن یہ کیا بات ہے کہ میں روٹی نہیں بناؤں گی، تو پھر آپ نے شادی کس لیے کی ہے؟ اگر آپ یہ سب کرنے کے قابل نہیں تو بہتر ہے آپ شادی نہ کریں، پہلے آپ یہ سارے کام کرنے کے آداب سیکھیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شادی کا مطلب ذمہ داری ہے، لیکن جب تک آپ کے ذہن میں یہ خناس بھرا ہوا ہے آپ شادی نہ کریں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اس حوالے سے مختلف رائے سامنے آئی، کسی نے مسز خان کو ان کے اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کسی نے ان کے مؤقف کی تائید کی۔ گزشتہ روز جیو کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں انہوں نے اپنے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بلڈ پریشر ہائی تھا اور اُس شو کے دوران اُن کے دماغ میں کچھ ایسی چیزیں چل رہیں تھیں جس کا انہوں نے اظہار کرنے سے گریز کیا۔ پروگرام کے میزبان نے مسز خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اپنے بیان پرافسوس ہے؟ اس کے جواب میں مسز خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ ہیں مگر جس طرح کا انہیں رد عمل ملا ویسا نہیں ہونا چاہئے تھا ۔ وہ اُن تمام صارفین سے بڑی ہیں، اُن کی نانی ، دادی کی طرح ہیں اس طرح کی جوابی کارروائی کی توقع نہیں تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website