counter easy hit

منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام شب برات، خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا

 Mehfil-e-Naat

Mehfil-e-Naat

پیرس (میاں عرفان صدیق) ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس اور منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی زیرصدارت اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن یورپ کی زیر نگرانی شب برات، خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود آف ساہیوال نے حضور ﷺ کو عقیدت کے نظرانے پیش کیے اور شرکاء کے دلوں کو فجر تک تسکین پہچاتے رہے۔

پروگرام کے آخر پر عمرہ کی ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی اور صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے دعا کروائی۔