counter easy hit

آزادکشمیر کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے :میاں حنیف

Mian Hanif

Mian Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دینے پر اہل آزاد کشمیر کے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،آزادکشمیر کے لوگوں کو مایوس نہیں کرینگے۔ بدانتظامی ،سفارشی کلچر،کرپشن کا قلع قمع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے جامع پروگرام لائیں گے ،سرکاری اداروں میں ریفارمز لائیں گے اور مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کودو تہائی اکثریت ملنا آزاد کشمیر کے لوگوں کا میاں نواز شریف کی ترقی پسندانہ سوچ اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔