counter easy hit

میو ہسپتال لاہور کی نرسوں کا ینگ ڈاکٹرز کے صدر کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج

Mayo Hospital Lahore

Mayo Hospital Lahore

میو ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پہلے سیکرٹریٹ اور پھر آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیا ۔ اس دوران وہ ینگ ڈاکٹرز کے صدر کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتی رہیں۔
لاہور: (یس اپردو) میو اسپتال کی نرسوں نے پہلے احتجاج کیا سیکرٹریٹ کے سامنے پھر رخ کر لیا آئی جی آفس کا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے ان کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ہے۔ نرسوں کا مطالبہ تھا کہ میو اسپتال کے ڈاکٹر شہریار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ گرم موسم میں دیر تک جاری رہنے والا دھرنا آخر کار انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ختم ہوا اور نرسیں پر امن طور پر منتشر ہو گئیں۔