counter easy hit

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔

Justice Asif Saeed Khosa took oath as Acting Chief Justice

Justice Asif Saeed Khosa took oath as Acting Chief Justice

چیف جسٹس ثاقب نثار سرکاری دورے پر چین گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے، اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی اورجسٹس اعجاز افضل خان نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website