بچیوں کیلئے گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے 2018 کیلئے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے سب کو متاثر کردیا ہے جو مریخ پر جانا چاہتی ہے۔ امریکن گرلز نامی کمپنی 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل گڑیائیں تیار کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔ امریکی کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ (خلانورد) گڑیا قرار دیا ہے ۔اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پراجیکٹ کا سامان بھی ہوگا۔