counter easy hit

بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

ملکی ترقی میں مسیحی برادی سمیت تمام اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جاری پیغام میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں بین المذاہب و بین العقائد ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انتشار پیدا کرنے والی قوتیں پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔قوم دشمن کے مذموم عزائم سمجھتی ہے۔

انہیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین پاکستان تمام برادریوں کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔