counter easy hit

ہندوستانی وزیر اعظم کی عوام کش پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حق بجانب ہے۔ صادق سبحانی

Sadiq Subhani

Sadiq Subhani

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی غصبیت کے علاوہ موجودہ بھارتی وزیراعظم اور ان کی جماعت بی جے پی کو فاشسٹ تصور کرتی ہے۔

خاص کر حالیہ مہینوں میں موجودہ بھارتی حکومت کی طرف سے یا اس کی ایما پر بنیادی انسانی حقوق پامال کئے گے ۔ جس کی واضح مثالیں محض گوشت کھانے کی افواہ پر حکومتی سرپرستی میں پولیس کے ہاتھوں دلتّ خواتین کو برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا جانا اور اختلاف ِ مذہب و علاقہ ہونے پر کشمیری ٹرک ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو زندہ لٹکا کر ہلاک کرنا ہے۔

ہم نے جموں کشمیر این ایس ایف کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں جنرل ضیاء کی فوجی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف پاکستان پپلز پارٹی اور پی ایس ایف کے ساتھ ملکر احتجاج کئے تھے ۔ آج بالکل انہیں بنیادوں پر جب ہندوستانی فاشسٹ وزیر اعظم جس کے ہاتھ گجراتی مسلمانوں ، دلتّوں ، سکھوں اور کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں جے نیپ برطانیہ نے گجراتی مسلمانوں کی طرف سے منعقد مظاہروں میں شرکت کا فیصلہ نیپ برطانیہ کی کابینہ کا کا متفقہ فیصلہ ہے ۔جے کے نیپ دنیا بھر کے محنت کشوں اور مظلوموں کے حقوق کی داعی ہونے کے ناطے فاشسٹ مخالف سرگرمی کو عین آئین و منشور کے مطابق سمجھتی ہے اور مجبور و محکوم طبقات کی حوصلہ افزائی عین فرض گردانتی ہے۔

یہ طبقات گجرانی مسلمان ہوں ، ہندوستانی دلتّ یا کشمیری عوام ۔ اس میں کوئی تعجب نہیں اگر اس مظاہرے میں آئی ایس آئی بھی ہندوستان کے بغض میں اپنے ایجنٹ بھیجے ۔ جے کے نیپ یہ سمجھتی ہے کہ دونوں ملک ( ہندوستان و پاکستان ) ایک دوسرے کیخلاف ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ صادق سبحانی نے مزید کہا کہ حسن اتفاق سے جے کے نیپ برطانیہ کے گذشتہ مظاہرے لنڈن میں پاکستانی ایمبیسی ہی کے باہر ہورہے ہیں جس کی وجہ سے معتبر حلقے پریشان تھے کہ کہیں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی پر ہندوستان نوازی کا ہی لیبل نہ لگ جائے ۔نیپ یوکے یہ سمجھتی ہے کہ ١٣ نومبر کے مظاہرے میں شرکت سے واضح ہوجائے گا کہ نیپ دونوں ممالک کو مادروطن جموں کشمیر پر قابض و غاصب تصور کرتی ہے اور دونوں کیخلاف اپنی قومی آزادی کے حصول کیلئے صف آراہے۔

صدر نیپ یوکے نے کہا ہے کہ گوہ کہ کابینہ کا فیصلہ سب ممبران کی حسبِ منشا نہیں ہے ۔ کسی اختلاف رائے کی صورت میں پارٹی کی یوکے برانچ یا مرکز کو ممبران اپنے خدشات سے اگاہ کریں نہ کہ سوشل میڈیا پر اپنے لئے جگ ہنسائی کا سامان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کابینہ تمام فیصلے متفقہ طور پر اکثریتی رائے کی روشنی میں پارٹی آئین و منشور جو سوشلسٹ اصولوں پر استوار ہیں کے تناظر میں کرتی ہے ۔ اور ان سوشلسٹ آدرشوں کی پامالی یا اُن سے روح گردانی سیاسی جرم تصور کرتی ہے۔

ممبران سے التماس ہے کہ وہ پارٹی کی کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرنا سیکھیں تاکہ نظم و ضبط بحال ہو اور پارٹی اپنے ہداف حاصل کرے ۔ یاد رہے اس مظاہرے میں دیگر کشمیری آزادی پسند ترقی پسند جماعتیں بھی درج بالا ترقی پسند نظریات کی روشنی میں شرکت کر رہی ہیں ۔صادق سبحانی نے پارٹی نظریات کا عادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مادروطن جموں کشمیر کی مکمل آزادی ، خودمختاری اور ایک خوشحال طبقات سے پاک معاشرہ کے قیام کی جدوجہد اپنے آدرشوں کے عین مطابق جاری و ساری رکھے گی۔