counter easy hit

حمزہ شہباز اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کرکس فوجی جرنیل سے ملنے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر فیصل واڈانے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ شہبازشریف پانچ ہفتے قبل اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر کہیں گئے تھے جہا ں سے جواب ملا کہ یہ پراناپاکستان نہیں نیا پاکستان ہے جہاں اللہ کے بعد فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف اور نواز شریف میں جھگڑاچل رہاہے ، شہباز شریف پر ایک الزام تھا اور وہ ایک الزام کے تحت منسٹر انکلیو میں رہ رہے ہیں اور میرے اوپر کوئی الزام نہیں ہے ، اس لئے میں نے منسٹر انکلیو چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف الزام کی وجہ سے منسٹر انکلیو میں رہ سکتے ہیں تو پھر عام آدمی جن پر الزامات ہیں وہ کیوں جیلوں میں سڑ رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ فوج سے این آر او لئے جاتے رہے ہیں اور ایسا ہی واقعہ کچھ دن پہلے بھی ہوا تھا لیکن اب اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہیں ، اس لئے ایسا فیصلہ وہاں نہیں ہوگا جہا ں نمبر پلیٹیں بدل کرجایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پروگرام یہ ہے کہ پیسے بھی دیں گے اور سزائیں بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بتائیں کہ پانچ ہفتے پہلے حمزہ شہباز اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر کس کے پاس گئے؟ جہاں سے جوا ب ملا کہ بھئی یہ پرانا پاکستان کا نہیں ہے ، یہ نیا پاکستان ہے جس میں فیصلہ اللہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کرتے ہیں۔