counter easy hit

کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی

اٹک: صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مسافروین کوہاٹ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ وین اوورٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی کارسے ٹکرائی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور وین میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک پنڈی کوہاٹ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے قریب درسکی موڑ پر خوفناک حادثہ ہوا۔ تیز رفتار ہائی ایس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔