کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے ایف سی کو دس سالہ بچی ملی ہے جسے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا تھا،بچی کا کہنا ہے کہ اغوا کار اس سے بم دھماکا کرانا چاہتے تھے ۔

Found ten years old girl to FC from Qambarani Road in Quetta
پولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایف سی کے عملے کو دوران ناکہ ایک دس سالہ بچی ملی جس نے ایف سی اور پولیس حکام کو بتایا کہ اسکا نام صائمہ اور والد کانام قدرت اللہ ہے اور اسے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا ،اغوا کار اس سے پیسے دیکر بم دھماکا کرانا چاہتے تھے۔ بچی نے بتایا کہ اغوا کاروں کا کہنا تھا کہ ہم تمھیں بم دیں گے، جہاں زیادہ پولیس والے ہوں وہاں اس بٹن کو دبا نا ہے،بچی نے بتایا کہ اغوا کا ر ایف سی کا ناکہ دیکھ کر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔








