counter easy hit

سرفراز احمد کوکرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کپتانی سونپے جانے کا امکان

Expected to be given the captaincy in all three cricket formats to Sarfraz Ahmad

Expected to be given the captaincy in all three cricket formats to Sarfraz Ahmad

 کراچی: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ میں قائدانہ صلاحیتوں نے کوئی اعتماد نہیں دیا جبکہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کےبعد سرفراز احمد کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ایک روزہ میچز میں اظہرعلی کے بطور کھلاڑی ان کی اچھی کارکردگی کے متعرف ہیں تاہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے ہمیں اعتماد نہیں دیا، بطور کپتان اظہر علی اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم نے 3 صفر سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہے تاہم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اظہر علی کی قسمت کا فیصلہ کردے گی کہ وہ آئندہ ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں۔چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد اب ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی  کے لیے مضبوط اُمیدوار ہیں کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بھی رائے لی گئی تھی اورانہوں نے بھی سرفراز احمد کو ذمہ داریاں سونپنے کا مشورہ دیا ہے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے کسی بھی فیصلے کے لئے کسی کو مجبور نہیں کیا جائے گا اور سینئر کھلاڑیوں کو عزت اور احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔ ان کا  کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ کے لئے یہی فیصلہ اچھا رہا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی ایک ہی فرد کے سپرد کی جائے اور اس کےبہترین نتائج دیکھنے کو ملے اور اب بھی ممکن ہے کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی ذمے داریاں دے دی جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website