counter easy hit

سپریم کورٹ میں کرپشن کے ثبوت لائیں سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

Evidence of corruption in the Supreme Court, they will leave politics: CM

Evidence of corruption in the Supreme Court, they will leave politics: CM

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ جتنی چاہیں سازشیں کر لیں تمام ناکام ہوں گی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد بند کرنے والوں کو لاہور سے بند کھانے کا مشورہ دے ڈالا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل کونسل نے میاں شہباز شریف کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا زور اگر بند پر ہی ہے تو لاہور کی دکانوں سے بند لیکر کھا لیں ، کسی کو پاکستان کی ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ جتنی چاہیں سازشیں کر لیں تمام ناکام ہوں گی اور اورنج لائن سمیت تمام عوامی ترقی کے منصوبے مکمل ہوں گے ۔ انہوں نے نوید سنا دی کہ اگلے سال ملک میں روشنی ہی روشنی ہو گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website