counter easy hit

ہالی ووڈ فلم ایڈی دی ایگل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Eddie the Eagle was

Eddie the Eagle was

نیویارک………برطانوی تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لینے والے مشہور ترین اِسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ایڈی دی ایگل کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
ڈیکسٹر فلیچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردارہالی ووڈ اداکارٹیرن ایجرٹن اورہیو جیک مین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر واکن، جو ہارٹلے، ڈینیئل اِنگز، مارک بینجمن اور رونے ٹیمپٹے شامل ہیں۔ایڈم بولنگ، ڈیوڈ رِیڈ اور میتھیو وان کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایڈی ایڈورڈز نامی برطانوی اِسکی جمپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو 1988میں پہلی بار برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپکس میں حصہ لیتا ہے اورمشکل ترین چیلنج قبول کرتے ہوئے بے مثال ہمت و حوصلے کا مظاہرہ پیش کرتا ہے۔امریکی، برطانوی اور جرمن سنیما کے باہمی اشتراک سے تیارکردہ کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ بائیوپک فلم 26فروری کو ٹوینٹیتھ سینچری اور لائنز گیٹ اسٹودیوز کے تحت سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔