counter easy hit

دس منٹ میں یہ کام کرو ورنہ وزارت سے فارغ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ لاہور سے اسلام آباد تک تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں وزرا کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر وزرا کے قلم دان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کو وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دیے جائیں گے، بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹس 27 نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں، وفاقی کابینہ کے ارکان کو سو روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزرا اور مشیروں کے مستقبل کے لیے بھی اہم ہے، حکومت کے پہلے سو روز میں کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پروزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیان بازی پر وزرا سے باز پُرس کیے جانے کا بھی متوقع ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژن وزیراعظم کو تین ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی جب کہ تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں سے تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارتِ اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے جب کہ شیخ رشید کے بیان پر فواد چوہدری نے ان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی بھی پیشکش کی تھی تاہم بعد میں شیخ رشید نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔