وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی فیصلےکاانتظارنہیں، ہمیں عوام نےفیصلوں کےانتظارکیلئےنہیں کام کرنےکیلئے منتخب کیا ہے۔

Do not wait for any decision, Prime Minister Nawaz Sharif
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنا کام کررہاہوں اور کرتارہوں گا،کل جو بھی فیصلہ آئےگا، انشااللہ بہترہوگا، عام انتخابات وقت پر2018 میں ہوں گے، مسلم لیگ ن عوام کےمفاد میں جو ممکن ہوا کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 9 برسوں میں کوئی کام نہیں کیا، سندھ میں صوبائی حکومت نے جوکام کرنے تھے وہ مرکز کررہاہے۔
مشاورتی اجلاس میں ن لیگی قائدین کا کہنا تھا کہ زرداری ٹولے نے سندھی عوام کوجکڑرکھاہے، زرداری ٹولے نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔








