counter easy hit

قریبی وزرا کا کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

Disclosure of involvement in corruption by nearby ministers'اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قدر میں کمی آ رہی ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس ساری صورتحال میں میری سمجھ سے باہر ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کے لیے کیا آپشنز بچی ہیں۔ کیونکہ اب یہ بات ہو رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی وزرا کے اوپر بھی کرپشن کے اسکینڈلز ہیں۔ یہ عمران خان کے لیے ایک دُکھ کی بات ہے۔ نئے تعینات کیے گئے مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ادویات کے حوالے سے زبردست کام کیا، وہ پمز گئے اور دورے کیے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس سے قبل ایک وزیر کو بھی کرپشن چارجز پر عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔ ایک اور بات یہ ہے کہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ یہ لوگ بعد میں آئے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی لیکن وزیراعظم عمران خانکی جو پاکستان تحریک انصاف میں کور ٹیم ہے، جو ان کی پُرانی ٹیم ہے ان پر بھی کرپشن اسکینڈل کی بات ہو رہی ہے۔ جو ان کے مشیر اور معاونین خصوصی ہیں ان کے نام اس طرح کے کرپشن اسکینڈل میں سامنے آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب نے بلا امتیاز کارروائیوں اور انکوائریز کا عندیہ دے دیا ہے انہوں نے برملا کہا ہے کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں۔ مجھے پیسوں کی بھی پیشکش کی گئی اور مجھے سینیٹر اور صدر بنانے کی بھی پیشکش کی گئی لیکن میں نے کوئی پیشکش قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ جاوید چودھری نے اپنے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ چئیرمین نیہب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں مزید کرپشن اسکینڈلز سامنے آئیں گے جس کے بعد مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نیب کے خلاف ایک ہی پیج پر نظر آئیں گے۔