10ویں جنریشن کارجدید فیچرز، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن میں سب سے منفرد ہے۔

ہنڈا سوک کو پاکستان میں پہلی بار 1994ء میں اپنی لانچ کے ساتھ ہی پاکستانی صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوگئی اور اس نے مقامی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ سوک کا 6ویں جنریشن ماڈل نئی شکل و صورت کے ساتھ 1996ء میں متعارف کروایا گیا اورحال ہی میں ہنڈا سوک کی تازہ ترین 10ویں جنریشن لانچ کی گئی جو ٹیکنالوجی اور ڈیزائن میں سب سے منفرد ہے۔ نئے ماڈل میں اب تک فراہم کئے گئے سب سے بہترین فیچرز موجود ہیں، جو ہنڈ ا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ وابستگی اور انجینئرنگ میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔









